Sun 10-11-1442AH 20-6-2021AD

امریکہ میں کورونا کے 20 لاکھ مریض

امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ 12 ہزار 900 اموات ہو چکی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ 12 ہزار 900 اموات ہو چکی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 73 لاکھ 60 ہزار 239 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 4 لاکھ 16 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں یہ تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی  اے ایف پی نے امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 464 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں یہ عالمی وبا اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 900 افراد کی جان لے چکی ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے شہر میامی میں تین ماہ بعد بیچز کو کھول دیا گیا ہے جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے کیلی فورنیا میں سالانہ پریمیئر ڈیزرٹ میوزک فیسٹیول کوچیلا اکتوبر تک موخر کر دیا گیا ہے۔
ادھر کورونا وائرس پھیلنے کے بعد چار سابق کمیونسٹ ممالک کے وزرائے اعظم جمعرات کو ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کریں گے۔
جمہوریہ چیک، ہنگری، پولینڈ اور سلوویک کے وزرائے اعظم 750 ارب یورو کے پوسٹ وائرس ریکوری فنڈ سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکہ کے بعد برازیل اس وبا سے متاثر ہونے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے جہاں اب تک 7 لاکھ 72 ہزار 416 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 39 ہزار 680 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس طرح لاطینی امریکہ میں ہونے والی اموات کی تعداد 70 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

Read Previous

Latina

Read Next

وفاقی بجٹ پر بھی کورونا کا سایہ، تنخواہوں میں اضافہ نہ ہو سکا

Leave a Reply

Your email address will not be published.