Mon 13-2-1443AH 20-9-2021AD

سشانت سنگھ کی آخری فلم کو آن لائن ریلیز کرنےکافیصلہ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بے چارہ‘اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی ۔
فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق فلم دل بے چارا جلد ہی اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) اور ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی جس کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

اداکار سشانت اپنی آنے والی فلم دل بے چارہ کے تعلق سے سرخیوں میں بنے ہوئے تھے، یہ فلم 8مئی کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے سبب فلم کی ریلیز ڈیٹ آگے بڑھا دی گئی۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر سے فلم ڈائریکٹر بنے مکیش چھابڑا کی فلم دل بے چارہ میں سشانت کے علاوہ سیف علی خان اور سنجنا سانگھی کا اہم کردار ہے۔

سنجنا سانگھی نے سوشل میڈیا پر ایک ایموشنل پوسٹ لکھا ہے، سنجنا نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ابھی تو اتنا کچھ باقی تھا سشانت،آپ نے مجھے کچھ ہی وقت میں بہت کچھ سکھایا اور یادیں دیں، اس کے لئے میں ہمیشہ کے لئے احسان مند ہوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے تین روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہوئی۔

Read Previous

Bạn có thể tìm thấy chi tiết chính xác trong các điều kiện và điều khoản chung được liên kết với nhà cung cấp tương ứng.

Read Next

Игровые автоматы онлайн-казино