
ماہین خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ 8 جون کو ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، الحمداللہ اب بخار نہیں اللہ مہربان ہے۔
چند روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ کبھی بھی پی آئی اے میں سفر نہیں کریں گی۔
کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد اپنی ٹویٹ میں ماہین خان نے غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ حادثےمیں جان سے جانے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ شرمناک سلوک کیا جارہا ہے