Sun 10-11-1442AH 20-6-2021AD

لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران کراچی میں ریکارڈ کاروبار

 کہ آج (منگل کو) حکومتی ایس او پیز پر بھی زیادہ عملدرآمد کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کی شرط پر صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی تھی۔

کاروباری مراکز کھلنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رخ کیا، اس دوران کہیں بھی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نظر نہیں آیا، شہر کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال بھی رہی، شدید گرمی اور روزے کی حالت میں لوگ ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔

کراچی کے تاجر رہنماء جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ملنے کے بعد دو روز کے اندر ریکارڈ 8 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے پہلے روز کی نسبت آج (منگل کو) زيادہ کاروبار ہوا اور عوام کی جانب سے حکومتی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کیا گیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کراچی کی تقریباً تمام ہی مارکیٹوں میں عوام کا بے پناہ رش ہے، صدر، زینب مارکیٹ، حیدری، طارق روڈ اور دیگر بڑے بازاروں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شاپنگ کیلئے پہنچ رہی ہ

Read Previous

اسلام آباد:کاروبارنہ ہونےسےتاجرپریشان

Read Next

سندھ میں کاروبار کھولنے کے اوقات میں تبدیلی