Sun 10-11-1442AH 20-6-2021AD

لاہور:اسپتالوں ميں وينٹی ليٹرزکی تعداد بڑھادی گئی،محکمہ صحت پنجاب

پنجاب ميں کرونا وائرس کا پھيلاؤ بڑھ رہا ہے۔ مريضوں کی تعداد کے مقابلے ميں حکومتی وسائل کم پڑنے لگے۔

سرکاری اسپتالوں کو5 نئے وينٹی ليٹرز فراہم کرديئے گئےہیں۔16 اسپتالوں ميں وينٹی ليٹرز کی تعداد 167 ہوگئی ہے جن ميں سے87 فيصد پر مريض ہيں۔

شہر کے 11 اسپتالوں ميں اب بھی کوئی وينٹی ليٹر دستياب نہيں ہے۔5 اسپتالوں کے آئی سی يوز ميں صرف 22 وينٹی ليٹرزخالی ہيں۔ ميواسپتال کے 7، چلڈرن اسپتال 5 اور پی کے ايل آئی اور گنگا رام ميں ايک ايک وينٹی ليٹر دستياب ہے۔

صوبے کے نصف سے زيادہ کيسز صرف لاہورميں رپورٹ ہورہے ہيں۔ 10اسپتالوں ميں ہائی ڈيپنڈنسی يونٹس کے آکسيجن بيڈز بھی مکمل بھرگئےہيں جبکہ 6 اسپتالوں ميں 132 آکسيجن بيڈز دستياب ہيں

Read Previous

پلازمہ بیچنےیاخریدنےکی اجازت نہیں،عطیہ کیاجاسکتاہے،وزارت صحت

Read Next

مضر صحت پانی فروخت کرنے پر 11 گرفتار، ٹینکرز ضبط