Mon 13-2-1443AH 20-9-2021AD

پنجاب میں دکانوں اور کاروبار کے اوقات تبدیل کردیئے گئے

پنجاب میں بیکریاں، دودھ اور دہی کی دکانیں ہفتے بھر جب تک چاہیں کھلی رکھی جا سکیں گی، جب کہ چکن اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک پورے ہفتے بھر کھلی رہیں گی۔

صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں اوقات میں ترمیم سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بیکریوں اور ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، جب کہ سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ کیپٹن (ر) عمر چیمہ کے مطابق نوٹی فیکیشن کا اطلاق فوری ہوگا، جوتا حکم ثانی لاگو رہے گا۔ تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں

Read Previous

ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

Read Next

اسلام آباد:کاروبارنہ ہونےسےتاجرپریشان